قربانی کی تعریف

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! قربانی کا کیا مطلب ہے؟ ذرا وضاحت سے بیان فرما دیں۔ جزاک اللہ خیرا

جواب کا متن:

قربانی کے جانور کو عربی میں اُضحیۃ، اِضحیۃ (اضاحی)، ضحیۃ (ضحایا) اور اضحاۃ (اضحی) کہتے ہیں۔

لغت میں "اضحیۃ" ہر اس جانور کا نام ہے، جسے قربانی کے دن ذبح کیا جاتا ہے، اس آخری لفظ کے اعتبار سے اس دن کو"یوم الاضحی" یعنی قربانی کا دن کہتے ہیں۔

اصطلاحی تعریف: خاص عمر کے مخصوص جانور کو اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی نیت سے مخصوص وقت میں مخصوص شرائط اور سبب کے ساتھ ذبح کرنے کو "اضحیۃ" کہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الشامیۃ:

الاضحیۃ شرعاً ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ فی وقت مخصوص۔

(الدرالمختارعلی الشامی کراچی ج6؍ص312؍ کتاب الاضحیۃ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4916