کیا اعتکاف ہر مسجد میں ہو سکتا ہے؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب! کیا اعتکاف ہر مسجد میں ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

قرآن مجید کی آیت (وانتم عاکفون فی المساجد) سے ثابت ہوتا ہے کہ اعتکاف ہر مسجد میں ہو سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


کذا فی بدائع الصنائع:

ثم ذکر الکرخی أنہ لا یصح الاعتکاف الافی مساجد الجماعات یرید بہ الرجل وقال الطحاوی أنہ یصح فی کل مسجد، وروی الحسن بن زیاد عن أبی حنیفۃ أنہ لا یجوز الافی مسجد تصلّی فیہ الصلوات کلھا۔

(بدائع، 18/3)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4971