آخری عشرہ میں نبی کریم صلی الله عليه وسلم ہمیشہ اعتکاف فرماتے تھے

سوال کا متن:

کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف فرمایا ہے؟

جواب کا متن:

نبی کریم صلی الله عليه وسلم ہمیشہ آخری عشرہ کا اعتکاف فرماتے تھے۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی الله عليه وسلم رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف فرماتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الحدیث النبوی:

عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یعتکف العشر الاواخر من رمضان حتی توفاہ اللّٰہ ثم اعتکف ازواجہ من بعدہ۔

(صحیح البخاری، 271/1، ط قدیمی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4967