سوال کا متن:
میرے شوہر کی وفات کو ایک ماہ ہوچکا ہے، میرے شوہر نے مجھے والدین کے گھر جانے سے منع کیا ہوا تھا، اس لئے کہ میرے شوہر کو میری والدہ نے بہت تکلیف دی ہے، اور میں حاملہ بھی ہوں، سوال یہ ہے، اب جبکہ شوہر کی وفات ہوچکی ہے، تو کیا میں والدین کے گھر جاسکتی ہوں؟
جواب کا متن:
واضح رہے کہ عدت کے دوران عورت کو گھر سے باہر جانے کی شرعاً اجازت نہیں ہے، اور حاملہ عورت کی عدت بچہ کی پیدائش ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب تک بچہ کی پیدائش نہ ہوجائے، آپ کے لیے والدین کے گھر جانا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کما فی الشامیۃ:
(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه۔
(ج: 3، ص: 536، ط: دار الفکر)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی