روزے میں لپ اسٹک لگانا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! روزہ کی حالت میں عورت لپ اسٹک لگا سکتی ہے؟

جواب کا متن:

عورت روزے کی حالت میں لپ اسٹک لگا سکتی ہے، البتہ اگر منہ میں جانے کا احتمال ہو تو مکروہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیة:
وکرہ ذوق شیئی ومضغہ بلا عذر کذا فی الکنز۔ (ج: ١ص: ٢٠٦، کتاب الصوم)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4401