کاروبار میں لگی ہوئی اصل رقم کی مالیت اور نفع دونوں پر زکوٰۃ واجب ہے یا صرف نفع پر زکوٰۃ واجب ہے؟

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک بندے نے اپنے ہی پارٹنر شپ بزنس میں انوسٹمنٹ کی، تو جو منافع حاصل ہو گا اس پر تو زکوة ہو گی، لیکن سوال یہ ہے کہ انوسٹمنٹ کی رقم پر زکوة واجب ہو گی یا نہیں ہوگی؟

جواب کا متن:


واضح رہے کہ کاروبار میں لگائے ہوئے سرمائے اور اس کے ذریعے حاصل شدہ نفع دونوں پر زکوٰۃ واجب ہوتی، البتہ سال پورا ہونے پر اس وقت موجود سرمایہ اور اخراجات منہا کرنے کے بعد حاصل ہونے والے نفع پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما فی الشامیۃ :
"قیمۃ العروض للتجارۃ تضم إلی الثمنین لأن الکل للتجارۃ وضعاً وجعلاً".
(رد المحتار: ۲؍۳۰۳، ط: کراچی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

http://AlikhlasOnline.com

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4392