اعتکاف کے دوران حیض آجائے تو کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں ایک عورت اعتکاف میں بیٹھے اور دوران اعتکاف ماہواری کے ایام شروع ہو گئے تو آیا وہ عورت اس اعتکاف کی قضاء کرے گی؟ اور ان ایام میں اس کے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ جزاکم اللہ خیرا

جواب کا متن:

دورانِ اعتکاف عورت کے ایامِ حیض شروع ہو جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا، ایسی صورت میں عورت اعتکاف ختم کر دے، بعد میں کسی دن مغرب سے دوسرے دن کے غروب تک ایک دن رات کے اعتکاف کی قضا کرلے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع (2/ 116) :
"ولو حاضت المرأة في حال الاعتكاف فسد اعتكافها؛ لأن الحيض ينافي أهلية الاعتكاف لمنافاتها الصوم، ولهذا منعت من انعقاد الاعتكاف فتمنع من البقاء".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4382