والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا والدین کی طرف سے بھی صدقہ فطر ادا کیا جا سکتا ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کے شرعا والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا لازم نہیں ہے، البتہ اگر اپنی خوشی سے ان کی طرف سے ادا کرنا چاہے، تو ادا کرسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی مراقی الفلاح:
تجب علی حر مسلم مکلف مالک لنصاب أو قیمتہ … فیخرجہا عن نفسہ و أولادہ الصغار الفقراء، وإن کانوا أغنیاء یخرجہا من مالہم۔ (مراقي الفلاح علی حاشیۃ الطحطاوي، کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ الفطر، دار الکتاب دیوبند ص:۷۲۳)



واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4379