سوال کا متن:
جواب کا متن:
واضح رہے کہ احادیث میں افطار کے لیے کئی دعائیں منقول ہیں، کچھ دعائیں افطار سے قبل مانگنے کی ہیں کچھ افطار سے بعد کی ہیں.
سوال میں ذکر کردہ دعا کا تعلق افطار سے قبل مانگی جانے والی دعاؤں سے ہے، جیسا کہ حضرت معاذ بن زہرہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل نقل فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار کرتے تو ''اللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ'' پڑھتے۔(رواہ ابو داؤد)
دعا کے الفاظ اگرچہ فعل ماضی کے ہیں، لیکن عربی کا اسلوب یہی ہے کہ اس طرح کے موقعوں پر اکثر فعل ماضی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کما فی الحدیث النبوی:
''عن معاذ بن زهرة قال: إن النبي صلی الله عليه وسلم كان إذا أفطر قال: اللّٰهم لك صمت و علی رزقك أفطرت. رواه أبو داؤد مرسلاً''.(مشكاة، كتاب الصوم، ١/ ١٧٥)
کذا فی الھندیۃ:
''و من السنة أن يقول عند الإفطار: اللهم لك صمت و بك آمنت و عليك توكلت و علی رزقك أفطرت''. (١/ ٢٠٠، ط: رشيدية)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی