اعتکاف میں بیٹھی ہوئی عورت کا جائے اعتکاف سے جماعت تراویح میں شرکت کرنے کی ایک صورت کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! گھر میں تراویح کا اہتمام ہے اور مستورات بھی تراویح پڑھ رہی ہیں، لیکن جس کمرہ میں ایک خاتون کو اعتکاف کرنا ہے، وہ کمرہ اس کمرہ سے آگے ہے، جس میں تروایح کی جماعت ہو رہی ہے، اس صورت میں معتکفہ خاتون تراویح کی جماعت میں شامل ہونے کے لیے کیا کریں؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں اگر ممکن ہو تو تراویح کی جماعت اس کمرے میں کرائی جائے، جس کمرے میں وہ خاتون اعتکا ف کررہی ہے، لیکن اگر اس طرح کی کوئی جائز صورت، جس میں جماعت میں شرکت کی شرائط پوری ہوسکیں، ممکن نہ ہو، تو پھر اس خاتون کو چاہیے کہ وہ جماعت میں شرکت کیے بغیر انفرادی طور پر تراویح پڑھنے کا اہتمام کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الدر المختار مع حاشية ابن عابدين:
بشروط عشرة: نية المؤتم الاقتداء، واتحاد مكانهما وصلاتهما، وصحة صلاة إمامه، وعدم محاذاة امرأة، وعدم تقدمه عليه بعقبه، وعلمه بانتقالاته وبحاله من إقامة وسفر، ومشاركته في الأركان، وكونه مثله أو دونه فيها۔۔۔الخ
(باب الامامۃ، ج:1، ص:550، الناشر: دار الفكر)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4373