روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! اکثر آنکھ میں دوا لگانے سے اس کی کڑواہٹ حلق میں محسوس ہوتی ہے، تو اس سے روزہ پر کیا اثر پڑتا ہے؟

جواب کا متن:

روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگرچہ دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو۔

_________________________
دلائل:
کما فی الفتاویٰ الھندیۃ:
ولو اقطر شیئاً من الدواء في عینه لا یفطر صومه عندنا وإن وجد طعمه في حلقه''۔
(ج:1، ص:203، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4366