غیر صاحب نصاب کے لئے صدقۃ الفطر کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کوئی شخص خود صاحب نصاب نہ ہو، تو کیا اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا صدقہ فطر دے گا؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ اگر آپ صاحب نصاب نہیں ہیں، تو آپ پر اور آپ کی طرف سے آپ کے بچوں پر صدقہ فطر ادا کرنا واجب نہیں ہے، البتہ اگر آپ کی بیوی صاحب نصاب ہے، تو اس پر صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الدر المختار:
(تجب)… (علی کل) حر (مسلم) ولو صغیراً مجنونا… (ذی نصاب فاضل عن حاجتہ الاصلیۃ) کدنیہ وحوائج عیالہ(وان لم ینم) کمامر(وبہ) ای بھذا النصاب (تحرم الصدقۃ) کمامر وتجب الاضحیۃ ونفقۃ المحارم علی الراجح۔
(ج:2، ص:360)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4353