سوال کا متن:
مفتی صاحب! روزہ کی حالت میں عصر کے وقت میری بیوی کو حیض شروع ہوگیا ہے، اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب کا متن:
روزے کی حالت میں اگر مغرب سے پہلے پہلے کسی بھی وقت عورت کو حیض آجائے تو اس کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا، اور پاک ہونے کے بعد اس روزے کی قضا رکھنا لازم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی طحطاوی علی المراقی:
"وأما في حالة تحقق الحیض و النفاس فیحرم الإمساك؛ لأن الصوم منهما حرام، والتشبه بالحرام حرام". ( ص۳۷۰ )
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی