روزے کی حالت میں سوتے وقت احتلام ہو جانے سے روزے کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! روزہ دار بوس وکنار میں مشغول ہوا اور خطرہ ہوا کہ انزال ہو جائے گا مگر قابو رہا، کچھ دیر بعد مزید مشغول رہ کر جدا ہوا اور دوسری جگہ جاکر لیٹ گیا اور کچھ دیر بعد سو گیا، گھنٹے بعد آنکھ کھلی تو معلوم ہوا سوتے میں احتلام ہوگیا تھا، کیا اس سے روزہ پر کوئی فرق پڑے گا؟

جواب کا متن:

اگر روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے، تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

_________________________
دلائل:

کما فی الدر مع الرد:
قال الحصکفی: او قبل ولم ینزل او احتلم او انزل بنظر ولو الی فرجہا مراراً او بفکر وان طال لم یفطر۔
(ج:2، ص106، باب مایفسد الصوم ومالایفسد)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4283