سوال کا متن:
السلام علیکم، مفتی صاحب! تراویح کے دوران بعض افراد صفوں کے پیچھے بیٹھے رہتے ہیں، اور امام کے رکوع کا انتظار کرتے ہیں، جب امام رکوع میں جاتا ہے، تو فورا کھڑے ہوکر نیت باندھ کر رکوع میں شامل ہو جاتے ہیں، اس طرح کرنا کیسا ہے؟
جواب کا متن:
واضح رہے کہ تراویح میں امام کے رکوع کا انتظار کرنا اور امام کے رکوع میں جانے کے بعد جماعت میں شامل ہونا مکروہ ہے، اس میں منافقین کے ساتھ مشابہت بھی ہے، اس سے تراویح میں قرآن مجید ختم کرنے کی سنت بھی ادا نہیں ہوتی، اور ایسے لوگ پورے ثواب سے بھی محروم رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی الھندیۃ:
ویکرہ للمقتدی ان یقعد فی التراویح فاذا اراد الامام ان یرکع یقوم وکذا اذا غلبتہ النوم (فصل فی التراویح ج۱ ص:۱۱۹)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی