پینشن لینے کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا پینشن کے پیسے لینا جائز ہے؟

جواب کا متن:

پینشن کی رقم حکومت یا کسی بھی ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے، لہذا پینشن کی رقم ادارہ جس کے نام پر جاری کرے، اس کے لیے اس کا وصول کرنا اور اس کو اپنے استعمال میں لانا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
قال اللہ تعالیٰ:

يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ
(البقرة، الایہ172)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :4085