سوال کا متن:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے کھانے پر فاتحہ پڑھنا جائز ہے؟
جواب کا متن:
واضح رہے کہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے کھانے وغیرہ پر مروجہ فاتحہ پڑھنا بدعت ہے، شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اگر میت کو ثواب پہنچانا ہے، تو اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کسی خاص ہیئت اور کیفیت کا التزام کئے بغیر نماز پڑھ کر یا روزے رکھ کر یا قرآن پڑھ کر یا صدقہ کر کے اس کا ثواب میت کو پہنچایا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی مراقی الفلاح:
فللإنسان أن یجعل ثواب عملہ لغیرہ عند أہل السنة والجماعة، صلاةً کان أو صوماً أو حجاً صدقةً أو قرآء ةً للقرآن أو الأذکار أو غیر ذٰلک من أنواع البر، ویصل ذٰلک إلی المیت وینفعہ۔ (مراقي الفلاح ص 621،622)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی