دو سجدوں میں دعا سے متعلق حدیث شریف کی تخریج

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب ! اس دعا کی تصدیق فرمادیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دوسجدوں کے درمیان یہ دعا« اللهم اغفر لي وارحمني وعافني واهدني وارزقني» پڑھتے تھے۔

جواب کا متن:

جی ہاں! سوال میں ذکر کردہ روایت "سنن أبی داؤد" میں موجود ہے، ذیل میں اسے متن اور ترجمہ ساتھ ذکر کیا جاتا ہے ۔

عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان" يقول بين السجدتين: "اللهم اغفر لي وارحمني وعافني واهدني وارزقني".

(باب الدُّعَاءِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ، حدیث نمبر:۸۵۰)

ترجمہ:

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان «اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي» پڑھتے تھے۔
”یعنی اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق دے“


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6597