کیا بازو میں انجکشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! ڈاکٹر صاحب جو انجکشن بازو میں لگاتے ہیں، کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور کیا بازو اور رگ میں انجکشن لگانے کا ایک ہی حکم ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے وہ رگ میں لگایا جائے یا بازو میں لگایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیہ:
وما یدخل من مسام البدن من الدہن لا یفطر۔ (کتاب الصوم، الباب الرابع فیما یفسد وما لا یفسد، مکتبہ زکریا دیوبند قدیم۱/۲۰۳، جدید ۱/۲۶۶)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :3100