عدت میں بیٹھی ہوئی عورت کا بہن کے انتقال پر آخری دیدار کے لئے گھر سے باہر نکلنا

سوال کا متن:

شوہر کی وفات پر عدت میں بیٹھی خاتون اپنی بہن کے انتقال پر تعزیت کے لئے اور آخری دیدار کے لئے اس کے گھر جاسکتی ہے ؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں دن کی روشنی میں، رات کی تاریکی سے پہلے پہلے بہن کی تعزیت کے لئے جانے کی گنجائش ہے، البتہ اس میں حد درجہ کوشش کی جائے کہ تعزیت کے لئے وہاں کم سے کم وقت گزارا جائے ۔

________
دلائل

کما فی الدر مع الرد:
وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولايخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لاتجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه
(فصل في الحداد، ج:5/225، زکریا)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :2640