صدقہ فطر کس کو دینا چاہیے؟

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! صدقہ فطر کس شخص کو دینا چاہیے؟

جواب کا متن:

صدقہ فطر کے مصارِف وہی ہیں، جو زکوٰۃ کے ہیں، یعنی جن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں، اُنہیں صدقہ فطر دے سکتے ہیں اور جنہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے، اُنہیں صدقہ فطر بھی نہیں دیا جا سکتا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

كذا في الدر:

ﻗﻮﻟﻪ: ﺃﻱ ﻣﺼﺮﻑ اﻟﺰﻛﺎﺓ ﻭاﻟﻌﺸﺮ) ﻭﻫﻮ ﻣﺼﺮﻑ ﺃﻳﻀﺎ ﻟﺻﺪﻗﺔ اﻟﻔﻄﺮ ﻭاﻟﻜﻔﺎﺭﺓ ﻭاﻟﻨﺬﺭ ﻭﻏﻴﺮ ﺫﻟﻚ ﻣﻦ اﻟﺼﺪﻗﺎﺕ اﻟﻮاﺟﺒﺔ ﻛﻤﺎ ﻓﻲ اﻟﻘﻬﺴﺘﺎﻧﻲ

(ج2، ص339، ط: دارالفكر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :7400