مقتدی کا قصداً التحیات (واجب) ترک کردینا

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! جماعت کی نماز میں اگر مقتدی قصداً کسی واجب کو چھوڑ دے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

یاد ہے کہ باجماعت نماز میں مقتدی پر قعدہ میں التحیات پڑھنا واجب ہے، جس کو قصدا ترک کرنا مکروہ تحریمی ہے، اگر کسی نے یہ واجب قصدا ترک کیا ہے، تو اس کو اس نماز کے وقت کے اندر نماز کا اعادہ کرنا واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال فی الدر المختار:

و لھا واجبات لا تفسد بترکھا، و تعاد وجوبا فی العمد و السھو، ان لم یسجد لہ، و ان لم یعد یکون فاسقا آثما، و کذا کل صلوٰۃ ادیت مع کراھۃ التحریم، تجب اعادتھا،

(ج: 1، ص: 456، ط: ایچ ایم سعید)

کذا فی الفتاویٰ جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن

رقم الفتوی : 143908200210

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6919