رات کی نماز میں پڑھی جانے والی دعا

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! رات کی نماز میں پڑھی جانے والی دعا بتادیں۔

جواب کا متن:

رات کی نماز میں پڑھی جانے والی دعا

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي

ترجمہ: اے اللہ ! میرے گناہ کو معاف فرما، میرے گھر میں وسعت عطا فرما، اور جو تو نے مجھے دیا ہے، اس میں برکت عطا فرما۔

(جامع الترمذي، رقم الحديث: 3500)

..............
دلائل:

کذا فی جامع الترمذي:

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الحَمِيدِ أَبُو عُمَرَ الهِلاَلِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ الجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلاً قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ سَمِعْتُ دُعَاءَكَ اللَّيْلَةَ، فَكَانَ الَّذِي وَصَلَ إِلَيَّ مِنْهُ أَنَّكَ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي قَالَ: فَهَلْ تَرَاهُنَّ تَرَكْنَ شَيْئًا.

(جامع الترمذي، رقم الحديث: 3500)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :6953