بیوی، دو بیٹیوں، ایک بھائی اور دو بہنوں میں تقسیم میراث

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! ایک صاحب کا انتقال ہوا، جن کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹیاں، دو بہنیں اور ایک بھائی ہے، مرحوم کی میراث کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

جواب کا متن:

مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کو چھیانوے (96) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو بارہ (12)، دو بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو بتیس (32)، بھائی کو دس (10) اور دونوں بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو پانچ (5) حصے ملیں گے۔

اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو
بیوہ کو % 12.5 فیصد
ہر ایک بیٹی کو % 33.33 فیصد
بھائی کو % 10.41 فیصد
ہر ایک بہن کو % 5.20 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال اللہ تعالیٰ:

يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ

فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ

(سورۃ النساء، الایۃ 11،12)

لما فی السنن الکبری للبیہقی:

عن زیدبن ثابت فإن کان معہن أخ ذکر فإنہ لافریضۃ لأحد من الأخوات، ویبدأ بمن شرکہم من أہل الفرائض فیعطون فرائضہم فما فضل بعد ذلک کان بین الإخوۃ والأخوات للأب والأم للذکر مثل حظ الأنثیین۔

(باب میراث إلاخوۃ والأخوات لأب وأم أو لأب، رقم الحدیث 12581، 288/9، ط: دارالفکر بیروت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :7736