1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. طلاق و خلع

سالی کو شہوت کے ساتھ چھونا

سوال

السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی آدمی اپنی سالی کو شھوت سے چھوئے، تو کیا اس کی بیوی سے اس کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

جواب

سالی کو شہوت کے ساتھ چھونے سے نکاح نہیں ٹوٹتا، بلکہ نکاح برقرار رہتا ہے٬ البتہ ایسا کرنا سخت گناہ اور حرام ہے، اس سے اجتناب لازم اور ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته

(ج3، ص34، ط: دار الفکر)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :8114


فتوی پرنٹ