حالت جنابت سے کیا مراد ہے؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! حالت جنابت سے کیا مراد ہے؟

جواب کا متن:

جنابت کے لفظی معنی "دور ہونے" کے آتے ہیں٬ اور شرعی طور پر "حالت جنابت" سے مراد وہ حالت ہے، جس میں غسل کیے بغیر نماز وغیرہ کی ادائیگی نہ ہو سکے٬ جیسے احتلام ہو جانے، شہوت سے منی کے نکل جانے یا ہمبستری کرنے سے غسل کرنا واجب ہوجاتا ہے٬ اور غسل کیے بغیر نماز وغیرہ کی ادائیگی نہیں ہوسکتی٬ اس حالت کو حالت جنابت (یعنی ناپاکی کی حالت) کہا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلائل:

لما فی الخانیة:

"الجنابة تثبت بسببین: أحدهما انفصال المنی عن شهوة والثانی الإیلاج فی الاٰدمی..."

(ج۱/ص۲۱)

القاموس الوحید: (ص:238،ط:ادارہ اسلامیات،لاہور)

جنب سے جنابة دور ہونا (2) قریب ہونا
هو جنيب جنبی ہونا ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :8396