نذر کے جانور کا گوشت خود کھانا

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! میرے ایک دوست نے کسی کام کے پورا ہونے پر بکرا ذبح کرنے کی نذر مانی تھی، اور کام پورا ہونے پر بکرا بھی ذبح کیا تھا، لیکن میرے دوست نے اس بکرے کا گوشت خود بھی کھایا تھا، تو کیا اس کے لیے اپنی نذر کے بکرے کا گوشت کھانا درست تھا؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔

جواب کا متن:

واضح رہے کہ نذر کی قربانی کا گوشت خود کھانا جائز نہیں ہے، لہذا اگر آپ کے دوست نے غلطی سے کھا لیا ہے، تو جتنا گوشت کھایا ہے، اتنی رقم صدقہ کرنا ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الدر:

ﻭﻻ ﻳﺄﻛﻞ اﻟﻨﺎﺫﺭ ﻣﻨﻬﺎ؛ ﻓﺈﻥ ﺃﻛﻞ ﺗﺼﺪﻕ ﺑﻘﻴﻤﺔ ﻣﺎ ﺃﻛﻞ.

(ج6، ص321، سعید)

کذا فی فتاوی عثمانی:
(ج2، ص502، مکتبہ معارف القرآن،کراچی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :8300