اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوستی کا عقیدہ

سوال کا متن:

میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم کہہ سکتے ہیں اللہ میرا دوست ہے۔ سورۃ المائدہ کی آیت 56 میں اس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ میرے والد کے مطابق کوئی بنی نوع انسان اللہ تعالیٰ کو اپنا دوست نہیں کہہ سکتا اور اللہ تعالیٰ صرف کہہ سکتے ہیں کہ انسان میرا دوست ہے۔ مہربانی فرما کر قرآن و سنت کے حوالے سے جواب تحریر فرما دیں۔

جواب کا متن:

اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے دوست ہیں جیسا کہ قرآن پاک میں مذکور ہے کہ:

اللہ ولیّ الذین امنوا (الایۃ) اور اہل ایمان کو بھی اللہ تعالیٰ سے محبت ہونا چاہیے۔

جیسا کہ ذکر ہے کہ:

والذین اٰمنوا اشدّ حبا للہ (الایۃ)

ان دونوں آیات کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ اللہ کو اہل ایمان سے محبت اور دوستی ہے اور اہل ایمان کو بھی اللہ تعالیٰ سے دوستی اور محبت ہے۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :18