شدید سردی کی وجہ سے تیمم کرنا

سوال کا متن:

اگر احتلام ہو جائے اور غسل کرنے میں سردی کے باعث بیمار ہونے کا ڈر ہو تو کیا تیمم کر سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

اگر شدید سردی ہو اور غسل جنابت کرنے کی صورت میں بیمار ہو جانے کا قوی اندیشہ ہو یا پہلے سے بیمار ہوں تو اس صورت میں تیمم کرنے کی گنجائش ہے۔

خاف ان اغتسل بالماء ان یقتلہ البرد او یمرضہ فانہ یتیم۔ الجوھرۃ ۱/۶۴"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :72