حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کس تاریخ کو ہوئی

سوال کا متن:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت باسعادت کیا ہے؟

جواب کا متن:

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے بارے میں جو مشہور ہے کہ یہ بارہ ربیع الاول کا دن تھا یقینی طور پر درست نہیں ہے۔ علامہ نووی رحمہ اللہ نے اس بارے میں چار اقوال نقل کیے ہیں جن میں سے کسی ایک کو بھی ترجیح نہیں دی سب کو مشہور قرار دیا ہے۔ پہلا قول یہ ہے کہ دو ربیع الاول کا دن تھا، دوسرا یہ کہ آٹھ ربیع الاول کا دن تھا، تیسرا یہ کہ دس تاریخ تھی اور چوتھا قول یہ کہ بارہ تاریخ تھی چنانچہ وہ فرماتے ہیں:

واتفقوا علی انہ ولد یوم الاثنین من شہر ربیع الاول و اختلفو اہل ھو فی الیوم الثانی اوالثامن ام العاشر او الثانی عشر فھذہ اربعۃ اقوال مشہورۃ۔

(تہذیب الاسماء ۱/ ۰ ۵)

جبکہ علامہ حلبی رحمہ اللہ کا رجحان سیرت حلبیہ میں نو تاریخ کی طرف زیادہ ہے لہٰذا بارہ کو یوم ولادت یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :38