دوران نماز وقت نوٹ کرنے کے لیے اپنے سامنے گھڑی رکھنا

سوال کا متن:

ہمارے امام صاحب کلائی کی گھڑی مصلّی پر سامنے رکھ لیتے ہیں یہ دیکھنے کے لیے کہ تراویح میں کتنا وقت خرچ ہوا؟ کیا یہ درست ہے؟

جواب کا متن:

ایسا کرنا مکروہ ہے اس سے نماز میں دھیان نہیں ہوتا بلکہ گھڑی پر دھیان رہتا ہے البتہ اگر نماز کے اندر گھڑی نہ دیکھتے ہوں بلکہ نماز کے بعد دیکھتے ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :94