جماعت فجر کھڑی ہونے کے بعد فجر کی سنتیں پڑھنا

سوال کا متن:

اگر فجر کی جماعت نکل جانے کا اندیشہ ہو تو کیا سنتیں فرضوں کے بعد ادا کی جا سکتی ہیں یا یہ پہلے ہی پڑھنا ضروری ہیں؟

جواب کا متن:

اگر مکمل جماعت نکل جانے کا اندیشہ ہو تو سنتیں چھوڑ کر جماعت میں شامل ہو جائے۔ جماعت کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے سنتیں نہ پڑھے کیونکہ اس وقت میں مطلقاً نفل ادا کرنا مکروہ ہے۔ سورج طلوع ہونے کے بعد زوال سے پہلے سنتیں ادا کر لیں۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :98