ظہر کی چار سنتوں کی ادائیگی کے دوران جماعت کھڑی ہونیکی صورت میں سنتوں کا حکم

سوال کا متن:

ایک آدمی ظہر کی سنتیں پڑھ رہا ہے اسی اثناء میں جماعت کھڑی ہو جاتی ہے تو وہ کیا کرے؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں اگر اس نے سنتوں کی ایک رکعت پڑھ لی ہو یا دوسری رکعت کے التحیات میں ہے تو دو رکعت پر سلام پھیر دے اور اگر تیسری یا چوتھی رکعت میں ہو تو ان سنتوں کو مکمل کرکے جماعت میں شریک ہو جائے۔

ولوکان فی السنۃ قبل الظہر والجمعۃ فاقیم أوخطب یقطع علی رأس الرکعتین یروی ذلک عن ابی یوسفؒ وقد قیل یتمھا کذافی الھدایۃ۔

(عالمگیری ص ۱۲۰‘ ج ۱)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :101