قضائے حاجت وغیرہ کے تقاضے کو روک کر نماز ادا کرنا

سوال کا متن:

کیا جب انسان کو شدید حاجت لاحق ہو تو اس حالت میں نماز ادا کی جا سکتی ہے کیا اس طرح نماز ہو جائے گی؟

جواب کا متن:

ہوا یا قضائے حاجت کے تقاضے کو روک کر نماز شروع کرنا مکروہ ہے بلکہ ہوا خارج کرکے وضو کرکے اطمینان سے نماز ادا کرے تاکہ نماز میں توجہ نماز ہی کی طرف رہے۔

وصلاتہ مع مدافعۃ الأخبثین) أواحدھما (أولریح) للنھی۔ (شامی ص ۶۴۱ ج ۱)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :181