سحری کے وقت میں کب تک کھا پی سکتے ہیں؟

سوال کا متن:

سحری کے وقت رمضان شریف میں کھانا پینا کب بند کر دینا چاہیے کیا جب فجر کا وقت ہو جائے یا اس سے قبل؟

جواب کا متن:

فجر کے وقت شروع ہونے سے پہلے سحری کھانا بند کر دینا ضروری ہے۔

ووقتہ من حین یطلع الفجر الثانی وھوالمستطیر المنتشر فی الافق الی غروب الشمس۔ ہندیۃ ۱/۱۹۴۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :248