شوال کے چھ روزے رکھنا اور ان سے ایصال ثواب کرنا

سوال کا متن:

میں شوال کے چھ روزے ہمیشہ رکھا کرتا ہوں کیا شوال کے چھ روزے رکھنا درست ہے؟ اس دفعہ میری والدہ فوت ہو گئی وہ بھی ہمیشہ شوال کے روزے رکھا کرتی تھیں میں چاہتا ہوں کہ میں شوال کے روزے معمول کے مطابق رکھوں انکا ثواب والدہ کو دے دوں۔ کیا مجھے اپنے لیے اس کے علاوہ مزید چھ روزے رکھنے ہوں گے یا نہیں؟

جواب کا متن:

شوال کے چھ نفلی روزے کا ثواب والدہ کو پہنچانے کے لیے آپ اپنے معمول کے مطابق چھ روزے رکھ کر والدہ کو ایصال ثواب کرنے کی نیت بھی کر لیں انشاء اللہ ان کو بھی ثواب پہنچ جائے گا اور آپ کو بھی ثواب ملے گا۔ البتہ اگر آپ نے اپنی والدہ کے لیے الگ سے چھ روزے رکھیں تو ثواب زیادہ مل جائے گا۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :255