ساس کا داماد کے ساتھ حج پر جانا

سوال کا متن:

اگر کسی عورت کا بیٹا نہ ہو صرف بیٹیاں ہوں تو کیا وہ اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ حج و عمرہ پر جا سکتی ہے؟ کیا ساس داماد کے لیے محرم ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

ساس کے لیے داماد شرعاً محرم ہے، لہٰذا وہ اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ حج و عمرہ کے لیے جا سکتی ہے۔

(۱) وامھات نساء کم ....... الخ۔ (سورۃ النسائ)

(۲) اسباب التحریم انواع قرابۃ مصاھرۃ ....... الخ

(الدرالمختار مع ردالمحتار ۳/۳۸)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :272