عورت حالت حیض میں حج کے ایام کیسے گذارے گی؟

سوال کا متن:

اگر کسی عورت کو دورنِ حج حیض آجائے تو اس صورت میں شرعی صورتحال کیا ہوگی؟

جواب کا متن:

اگر دوران حج عورت کی ماہواری شروع ہو جائے تو وہ سوائے طواف اور نماز و تلاوت وغیرہ کے باقی ارکان حج مثلاً وقوف عرفہ، وقوف مزدلفہ اور رمی جمرات اور قربانی وغیرہ کرے گی۔ نماز، تلاوت اور طواف نہیں کرے گی۔ اور پاک ہونے کے بعد طواف زیارت کرے گی۔

(والحیض یسقط عن الحائض الصلوۃ) لان فی قفائھا حرجا لتضا عفھا (ویحرم علیھا الصوم) لانہ ینافیہ ولا یسقطہ لعدم الحرج فی قفائہ ولذا قال (وتقضی) الی الحائض والنفساء لالصوم ولاتقضی الصلوۃ ولا تدخل) الحائض وکذا النفساء والجنب (المسجد ولاتطوف بالبیت) (اللباب فی شرح الکتاب ۱/۶۰)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :276