عورت کا بہنوئی اور بہن کے ساتھ عمرہ کیلئے سفر کرنا

سوال کا متن:

میری عمر 68 سال ہے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ جو کہ 61 سال کی ہے عمرہ کرنے جا رہا ہوں میری سالی 74 سال کی بیوہ ہے اس کا کوئی بیٹا پاکستان میں نہیں لہٰذا وہ ہمارے ساتھ عمرہ کرنا چاہتی ہے کیا ایسا جائز اور ممکن ہے؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں آپ کی سالی کے لیے بغیر محرم شرعی کے عمرہ کے لیے جانا درست نہیں ہے اگرچہ وہ بڑی عمر کی کیوں نہ ہو (ومنھا المحرم للمرأۃ) شابۃ کانت او عجوزاً اذا کانت بینھا و بین مکۃ سیرۃ ثلاثہ أیام۔ (عالمگیری ص ۲۱۸، ج ۱)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :277