زکوٰۃ کس دن واجب ہوگی؟ وجوب زکوٰۃ سے پہلے یا بعد میں تاخیر سے زکوٰۃ ادا کرنا

سوال کا متن:

زکوٰۃ کس دن واجب ہوتی ہے کیا وجوب سے پہلے بھی زکوٰۃ ادا کی جا سکتی ہے نیز کیا وجوبِ زکوٰۃ کے بعد ادائیگی میں تاخیر کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

اموال زکوٰۃ پر اس دن زکوٰۃ واجب ہوتی ہے جس دن ان پر سال مکمل ہو۔ اگر اموال زکوٰۃ پر سال مکمل ہونے سے پہلے ہی رمضان میں زکوٰۃ ادا کر دی تو فضیلت بھی حاصل ہو جائے گی اور زکوٰۃ بھی ادا ہو جائے گی اور اگر سال گذرنے کی وجہ سے زکوٰۃ کی ادائیگی واجب ہو چکی ہے تو اس کی ادائیگی میں بلا وجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

وتجب علی الفور عند تمام الحول حتی یأثم بتاخیرہ من غیر عذر وفی روایۃ الرازی علی التراضی حتی یأثم عندالموت والاول اصح کذافی التہذیب۔ (ھندیۃ ۱/۱۷۰)، (درمختار ۲/۲۷۱)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :221