شوہر کا بیوی پر واجب شدہ زکوٰۃ ادا کرنا

سوال کا متن:

اگر بیوی کے پاس زیورات وغیرہ پر زکوٰۃ بنتی ہے اور اس کا کوئی ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے تو کیا وہ اپنے زیور میں سے کچھ بیچ کر زکوٰۃ دے یا میاں کو اس کے مال کی زکوٰۃ دینا چاہیے؟

جواب کا متن:

زوجہ پر واجب شدہ زکوٰۃ کا ادا کرنا شوہر پر شرعاً لازم نہیں ہے بلکہ زوجہ پر ہی لازم ہے لیکن اگر شوہر زوجہ کی اجازت سے زکوٰۃ ادا کر دے تو ادا ہو جائے گی اور شوہر کو بھی ثواب مل جائے گا اگر شوہر زکوٰۃ ادا نہ کرے تو زوجہ پر لازم ہے کہ وہ کسی بھی ممکن طریقے سے اپنے اوپر واجب شدہ زکوٰۃ کو ادا کرے۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :222