بھوسے پر عشر کا حکم

سوال کا متن:

گندم کے بھوسے میں زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں جبکہ اس کو مقصود بنایا جائے اس لیے کہ آج کل بعض لوگوں نے گندم کی بجائے بھوسے کو مقصود بنایا ہے فتاویٰ حقانیہ میں ہے (بسا اوقات غلہ سے بھوسے کی قیمت زیادہ ہوتی ہے پھر بھی اس میں عشر نہیں ہے) اس جملہ کا کیا مطلب ہے؟ واضح فرما کر مطمئن فرمائیں۔

جواب کا متن:

زمین سے نکلنے والی اشیاء پر عشر ہوگا لہٰذا مذکورہ صورت میں شرعاً عشر کا وجوب گندم پر ہوگا بھوسہ چونکہ گندم ہی کا حصہ ہے اس پر علیحدہ سے عشر واجب نہیں ہوگا فتاویٰ حقانیہ کے حوالے سے نقل کیے گئے جملہ کا معنی یہ ہے کہ عشر کا مدار اشیاء کی قیمت پر نہیں ہے بلکہ زمین سے نکلنے والی اشیاء پر ہے۔

ویجب العشر عند ابی حنیفہ رحمہ اللہ فی کل ماتخرجہ الارض من الحنطۃ والشعیر الخ۔ (عالمگیریہ ص ۲۰۴، ج ۱)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :223