پیشہ ور بھکاریوں اور ایدھی ٹرسٹ اور دیگر فلاحی تنظیموں کو زکوٰۃ دینے کا حکم

سوال کا متن:

کیا زکوٰۃ کی رقم مسجد کے باہر کھڑے فقراء میں تقسیم کی جا سکتی ہے یا صرف ضرورت مند اور حاجت مند ہی کو دی جائے نیز ایدھی یا عمران ٹرسٹ وغیرہ کو زکوٰۃ دینے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

مسجد کے باہر کھڑے فقیروں کو زکوٰۃ کی رقم نہ دیں اس لیے کہ ان میں سے اکثر پیشہ ور ہوتے ہیں مستحق نہیں ہوتے، زکوٰۃ کی رقم تحقیق کر کے کسی مستحق شخص کو دیں۔ ایدھی یا عمران ٹرسٹ والوں کو نہ دیں کیونکہ عموماً یہ لوگ زکوٰۃ کو صحیح مصرف میں شرعی طریقے کے مطابق نہیں لگاتے۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :233