مستحق زکوٰۃ کو کفارہ کی رقم دینا جائز ہے

سوال کا متن:

ایک شخص کو کفارہ کی ساری رقم اگر اکٹھی دے دی جائے تو کیا اس سے کفارہ ادا ہو جائے گا؟

جواب کا متن:

اگر یہ آدمی مستحق زکوٰۃ ہے تو آپ اس کو کفارہ کی رقم دے سکتے ہیں لیکن اس کو اکٹھی رقم نہ دیں بلکہ دس دن تک روزانہ ایک مسکین کے دو وقت کے کھانے کے بقدر رقم دے دیں۔ اگر دس مسکینوں کے کھانے کے بقدر اکٹھی رقم دے دی تو وہ صرف ایک مسکین ہی کی بقدر ادا ہوگی بقیہ 9 مسکینوں کے دو وقت کے کھانے کے بقدر کفارہ آپ کے ذمہ باقی رہے گا۔

رجل اعطی کفارۃ یمینہ مسکینا واحدا خمسۃ اصوع لم یجز الااذا اعطی مسکینا واحدا فی عشرۃ ایام فیقوم عدد الایام مقام عدد المساکین۔ (ھندیۃ ۲/۶۳)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :238