روزے کی حالت میں ماہواری شروع ہو جانا

سوال کا متن:

کیا حیض کے شروع ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اگر حیض مغرب سے قبل شروع ہو تو کیا وہ عورت کھا پی سکتی ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر ۱۲ بجے سے پہلے حیض شروع تو کھا پی سکتے ہیں اور اگر ۱۲ بجے کے بعد ہو تو افطار تک انتظا کریں۔ براہ کرم جواب جلد دیں۔

جواب کا متن:

روزے کے دوران جس وقت بھی ماہواری شروع ہو جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور کھانا پینا جائز ہو جاتا ہے اس حکم کے لیے کوئی خاص وقت متعین نہیں، دن میں جس وقت بھی ماہواری شروع ہو تو یہی حکم ہوگا البتہ روزہ داروں کے سامنے کھانے پینے سے بچنا چاہیے۔

’’ومن لہ نوبۃ حمی اوعادۃ حیض لابأس بفطرۃ علی ظن وجودہ‘‘۔

(مراقی الفلاح علی صدر الطحاوی ص ۶۵۴)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :243