طلاق ثلاثہ کے بعد بذریعہ قانون تین ماہ میں رجوع کرنا

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص بیوی کو تین طلاق دے دے تو کیا وہ عدت یا تین ماہ کے دوران رجوع کر سکتے ہیں کیا طلاق فوری طور پر مؤثر ہوگی اور کیا دوبارہ رجوع کے لیے کوئی مدت مقرر ہے یا فوری رجوع ہو سکتا ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق تین طلاق کے بعد میاں بیوی تین ماہ تک اکٹھے رہ سکتے ہیں ثالثی کمیٹی ایسا کرتی ہے کیا یہ درست ہے یا غلط؟ مہربانی فرما کر جواب جلدی دیں۔

جواب کا متن:

تین طلاقوں کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا اور نہ ہی بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے پاکستانی قانون شرعاً غلط ہے۔ تین طلاقیں تین ہی ہوتی ہیں چاہے اکٹھی دی جائیں یا الگ الگ دی جائیں اور اس پر ائمہ اربعہ کا اجماع ہے۔

من قال لامرأتہ انت طالق ثلثا فقال مالک والشافعی و ابو حنیفۃ و احمد وجماہیر العلماء من السلف والخلف یقع الثلاث۔ (النووی شرح مسلم ۱/۴۷۸)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :317