1. دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
  2. کتاب الطلاق

حاملہ بیوی کو طلاق دینے کا حکم

سوال

میں امید سے تھی اس دوران میں نے اپنے شوہر کو فون کیا تو اس نے مجھے فون پر طلاق دے دی۔ سوال یہ ہے کہ کیا حاملہ ہونے کی حالت میں بھی طلاق ہو جاتی ہے اور کتنی طلاقیں ہوتی ہیں؟

جواب

حالت حمل میں طلاق واقع ہو جاتی ہے اور عدت اس صورت میں عدت وضع حمل ہے۔ لقولہ تعالیٰ: واولات الاحمال اجلھن ان یضعن حملھن (سورۃ: الطلاق) باقی جب تک ہمیں طلاق کے الفاظ اور ان کی تعداد کا علم نہیں ہو جاتا ہم مذکور فی السوال طلاق کا حکم نہیں بیان کر سکتے اس لیے گذارش ہے کہ آپ ہمیں بذریعہ ای میل طلاق کے الفاظ اور تعداد سے مطلع کریں پھر ہی ہم کچھ عرض کر سکیں گے۔"


ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :321


فتوی پرنٹ