حالت نشہ میں دی گئی تین طلاقوں کا حکم

سوال کا متن:

اگر کوئی شرابی خاوند نشہ کی حالت میں اپنی حاملہ بیوی کو تین طلاق دے دے تو کیا یہ طلاق لوٹائی جا سکتی ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں تینوں طلاقیں ہو چکی ہیں اور اب رجوع اور نکاح بغیر حلالۂ شرعیہ کے جائز نہیں ہے اور شراب کے نشے میں دی گئی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔

الفتویٰ انہ اذا سکر من محرم فیقع وعتاقہ۔ غنیۃ ذوی الاحکام فی بغیۃ دارالحکام ۱/۳۶۰

من قال لامرأتہ انت طالق ثلثا فقال مالک والشافعی وابو حنیفۃ واحمد وجماھیر العلماء من السلف والخلف یقع الثلاث۔

(نووی شرح صحیح المسلم ۱/۴۷۸)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :322