کسی سے بات نہ کرنے کی قسم اٹھانا

سوال کا متن:

میں نے ایک لڑکی سے کلام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی مگر اب میرا رادہ ہے کہ اس سے شادی کر لوں اب میں اپنی قسم کو کس طرح زائل کر کے اس لڑکی سے شادی کر لوں کیا اس کا کوئی کفارہ وغیرہ ادا کرنا ہوگا؟

جواب کا متن:

مذکورہ لڑکی سے جب کلام کر لے گا تو قسم کا کفارہ ادا کرنا واجب ہوگا اور قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلائے یا دس مسکینوں کو کپڑا پہنائے اور اگر ان دونوں کاموں کی طاقت نہ ہو تو تین دن کے مسلسل روزے رکھے۔

وکفارتہ تحریر رقبۃ اواطعام عشرۃ مساکین کما مرفی الظھار وکسوتھم بما یستر عامۃ البدن الخ (شامی ص ۶۲، ج ۲)

فان لم یقدر علی امداد الاشیاء الثلثہ صام ثلثہ ایام متتابعات۔

(شرح البدایہ ص ۴۶۰، ج ۲)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :332