انعقادِ نکاح کیلئے دو گواہ ضروری ہیں

سوال کا متن:

کیا شادی میں چار آدمی لازمی حاضر ہونے چاہئیں اگر ایسا ہو تو دوسری صورت میں لڑکی جبکہ ۱۸ سال کی ہو اور لڑکا ۲۶ سال کا وہ ایک دوسرے کے ساتھ ایک مرد اور عورت کی موجودگی میں ایجاب و قبول کر لیں اور اپنے تمام دوستوں کو تو بتا دیں مگر ماں باپ کو نہ بتائیں اور کہیں کہ بعد میں بتا دیں گے جب ضرورت ہوگی۔ مہربانی فرما کر آپ اس قسم کے نکاح یا ایجاب و قبول کا قرآن و سنت کی روسے کیا معیار قائم کر سکتے ہیں۔

جواب کا متن:

نکاح کے منعقد ہونے کے لیے دو مردوں کا بطورِ گواہ ہونا ضروری ہے یا ایک مرد اور دو عورتوں کا بطور گواہ موجود ہونا ضروری ہے لہٰذا اگر ایک مرد اور ایک عورت کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرنے سے نکاح منعقد ہو گا۔

ولا ینعقد نکاح المسلمین الابحضور شاھدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین اورجل وامرأتین عدہ ولا کانوا اوغیر عدول او محدودین فی القذف۔

(ہدایۃ ص ۲۸۶، ج ۲)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :300